سری لنکن کھلاڑیوں نے باغبانی کا مشغلہ اپنالیا

April 06, 2020

سری لنکن کھلاڑیوں نے آئیسولیشن کے دوران باغبانی کا مشغلہ اپنا لیا ، ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پھل دار درختوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ، انہوں نے دوسروں کو بھی باغبانی کا مشورہ دے دیا۔

سری لنکن کرکٹرز دیموتھ کرونا رتنے، دنیش چندیمل اور تھیسارا پریرا بھی ان دنوں باغبانی میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں ، کھلاڑی بھی اپنے گھروں تک محدود ہیں ، ایسے میں سری لنکن کرکٹرز نے باغبانی کا مشغلہ اپنالیا ہے،انہوں نے پودے لگائےجن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔

ایم سی سی کے صدر اور سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کہتے ہیں کہ وہ اپنے پھل دار درختوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ، انہوں نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ باغبانی کریں ، اور عالمی وباء کا مقابلہ کرنے لیےگھروں میں رہیں۔