ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو پھر میں مس یونیورس ہوں، خاتون کا دعویٰ

April 07, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں فنکار گھروں میں قرنطینہ میں ہیں اور اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے باخبر رکھے ہوئے ہیں جن میں ادکارہ ماہر خان بھی شامل ہیں ۔حال ہی میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی۔ماہرہ کی بغیر میک اپ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو پھر میں مس یونیورس ہوں۔قرنطینہ کے دوران نت نئے مشاغل میں مصروف سیلیبرٹیز فالوورز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ ماہرہ خان نے فراغت میں پسندیدہ فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاپر اپنے پسندیدہ فلمی کرداروں کا ایک کولاج شیئرکرتے ہوئے لکھا ” کائنات کا تصور کریں جو آپ کے پسندیدہ فلمی ستاروں سے بھری ہو”۔ماہرہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والے اس کولاج میں ہولی وڈ کے کئی ستارے دیکھے جاسکتے ہیں جن میں فلم ریان گوسنلنگ، فلم “لاسٹ اِن ٹرانسلیشن” سے اسکارلٹ جانسن، “اٹرنل سن شائن آف دی سپاٹ لیس مائنڈ ” سے جِم کیری، جوکئین فونیکس اور فلم “ایمیلی ” سے فرانسیسی اداکارآدرے توتو شامل ہیں۔ماہرہ نے فالوورز کو بتایا کہ وہ اپنی پسندیدہ فلم سے آغاز کر رہی ہیں، ساتھ ہی واضح کیا “آپ ان میں سے کوئی سی بھی فلم دیکھیں، مایوس نہیں ہوں گے”۔ماہرہ کی پسندیدہ فلم ” ایمیلی” اداکارہ جین پیئر جیونٹ کی 2001 میں بنائی جانے والی فرانسیسی فلم ہے جو ایک نوجوان ویٹرس کی زندگی پر مشتمل ہے، وہ لوگوں کو خوشی دینے کیلئےان کی مدد کا فیصلہ کرتی ہے، خوشی پھیلانے کیلئے جستجو اسے اس سفر کی طرف لے جاتی ہے جہاں وہ سچی محبت پالیتی ہے۔