کورونا سے ڈرنا نہیں ہے لڑنا ہے، ڈونکی کنگ کا نئے گانے میں پیغام

April 07, 2020

کورونا سے ڈرنا نہیں ہے لڑنا ہے، ڈونکی کنگ کا نئے گانے میں پیغام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی اس جنگ میں ڈونکی کنگ بھی میدان میں آگیا ۔ڈونکی کنگ کورونا سے بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں اپنے نئے گانے کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔گانے میں پیغام دیا گیا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں ہے لڑ نا ہے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ہے۔ڈونکی کنگ کے گانے میں ہاتھوں کو بار بار دھونے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔