فلم ’ڈاکٹر ہو‘ کی خلائی مخلوق کا شہریوں کا گھر میں رہنے کا حکم

April 07, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)"ڈاکٹر ہو " فلم کی خلائی مخلوق ڈیلک نے شہریوں کو گھر میں رہنے کا حکم دے دیا۔ہولی وڈ فلم "ڈاکٹر ہو" میں دیکھائی جانے والی خلائی مخلوق ڈیلک نے برطانوی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔برطانوی شہر سان فورڈ کی سڑکوں پر ایک ڈیلک کو گشت کرتے دیکھا گیا جو شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا وہیں بہت سے صارفین نے ڈیلک کو اپنے علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔