نیوز اینکربروک بالڈون کورونا وائرس میں مبتلا

April 07, 2020

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے کی اینکربروک بالڈون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ اینکر بروک بالڈون نے اپنے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے دوپہرمیں اچانک کورونا وائرس کی علامات محسوس ہوئیں، بخاراورجسم میں تکلیف ہورہی تھی۔بروک بالڈون نے بتایا کہ میں نے سماجی دوری اختیارکرلی ہے، ساتھ ساتھ وہ تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کررہی ہوں جو مجھے بتائے گئے تھے‘۔ علاوہ ازیں انہوں نے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد ٹی وی اسکرین پرنظرآؤں گی۔ خیال رہےکہ بروک بالڈون امریکی نشریاتی ادارے کی مین اینکرہیں جوکہ دوپہر 2 سے 4 تک کا خبرنامہ پڑھتی ہیں۔