ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق

April 07, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا بلاک21 میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کی شناخت23 سالہ فوزیہ زوجہ بلال کے نام سے ہوئی۔