عدلیہ‘11 اپریل تک تعطیلات،ججزکی خصوصی ڈیوٹی کا شیڈول جاری

April 07, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی عدلیہ میں تعطیلات 11 اپریل تک جاری رہیں گی، سیشن جج ملتان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محسن نثار 9اپریل تک ،معسود احمد 11اپریل تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔آج اور کل سول جج عامر منظور، جوڈیشل میجسٹریٹس مسرور عاشق،مسعود احمد اور خاور علی شاہ،9 اور 11 اپریل کو سول جج جمشید انور شاہ، جوڈیشل مجسٹریٹس حافظ محمد زبیر، شہزاد باسط، اور شکیل احمد ضمانت بعد از گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ پر سماعت سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے۔