کرپشن الزامات:سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرنیکا فیصلہ

April 07, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے مالی بے قاعدگیوں اور کرپشن کے الزامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر منور عباس کو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت عالیہ نے انہیں ذاتی شنوائی کے لئے موقع دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی۔سیکرٹری آثار قدیمہ و لائبریریز ونگ(گریڈ 21)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب طاہر یوسف کو ہیئرنگ آفیسر مقرر کیا ہے ۔