لڑائی جھگڑے کے واقعات،14افراد کے خلاف مقدمات درج

April 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے واقعات، 14افراد کے خلاف مقدمات درج،پولیس کوظہوراحمد نے بتایا کہ زمین کےتناز ع پر ملزمان اجمل،مظہرنے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میری بیوی کوبالوں سےپکڑکرگھسیٹا ،دریں اثناپولیس کو ماجدنے بتایا کہ ملزمان حبیب اللہ،شعیب، منور، ناصر،خرم نے3 ساتھیوں کے ہمراہ مجھےچھری کا وار کر کے زخمی کردیا، پولیس کو عبدالحفیظ نےبتایا کہ تلخ کلامی پر ملزمان عبدالروف، فرحان، نعمان،ذیشان نےسوٹوں کے وار کر کے میرےبیٹے کومضروب کیا،پولیس نےمقدمات درج کرلئے۔