شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے سوات پہنچ گئے

April 07, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو راشن دینے کے لیے سوات پہنچ گئے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کی کوشش ہے کہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن وہ خود پہنچائیں۔

شاہد آفریدی سوات کے بعد دیر اور چترال میں راشن پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اپنے آس پاس غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ غریبوں میں راشن ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا۔