کیوی وزیراعظم رگبی کھلاڑیوں کی ٹریننگ پر ناراض

April 07, 2020

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن رگبی کے کھلاڑیوں کے ٹریننگ کرنے پر سخت ناراض ہوگئیں۔

ان کا کہنا ہے موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری کردہ ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔

رگبی ٹیم منجمنٹ نے کھلاڑیوں کے دوبارہ غلطی نہ کرنے کے یقین دہانی کروادی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے، نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں۔

تاہم کرائسٹ چرچ میں رگبی کے کھلاڑیوں کی گروپ میں ٹریننگ شروع کردی گئی، جس پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے سخت کا ناراضی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کروسیڈرز کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جو جاری کردہ ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر رول ماڈل بننے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی ناراضی کے بعد کروسیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے دوبارہ غلطی نہ کرنے کے یقین دہانی کروادی۔