جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

April 07, 2020

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہیں لیکن جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

جرمنی کے شہر میونخ میں بنڈس لیگا کے کلب بائرن میونخ نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے لیکن کورونا وائرس کے خطرات کی پیش نظر پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے سماجی فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے۔

جرمن فٹبال لیگ کورونا وائرس کے باعث 28 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے لیکن کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں۔

جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ 55 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، بروشیا ڈورٹمنڈ دوسرے اور لیپزگ تیسرے نمبر پر ہے۔