آسٹریلوی پلیئرز بھارت کیخلاف جارحانہ رویہ نہیں اپناتے، مائیکل کلارک

April 07, 2020

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی پلیئرز بھارت کے خلاف جارحانہ رویہ نہیں اپناتے۔ انہوں نے آئی پی ایل معاہدوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کے رویے میں فرق آیا ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کوہلی یا کسی اور انڈین پلیئر سے تلخی ہوئی تو آئی پی ایل معاہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل معاہدوں کی وجہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں میں فرق آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی آئی پی ایل معاہدوں کی وجہ سے بھارت کے خلاف فیلڈ میں وہ جارح مزاجی نہیں دکھا رہے جو دیگر ٹیموں کے خلاف دکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میدان میں آسٹریلین کرکٹرز ویرات کوہلی یا دیگر بھارتی پلیئز کیخلاف جارح رویہ نہیں رکھ رہے، کرکٹرز کو خدشہ ہے کہ کوہلی یا کسی اور بھارتی کرکٹر سے تلخی ہوئی تو آئی پی ایل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔