شب برات كو شب توبہ کےطور پر منائیں، پاكستان علماء كونسل

April 07, 2020

پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ شب برات كو شب توبہ کےطور پر منائیں، انفرادی عبادات كريں، مساجد ميں اجتماعات نہیں ہوں گے۔

پاكستان علماء كونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام عبادات گھروں میں رہ کر کریں، مساجد يا عوامی مقامات پر اجتماعات كرنے سے پوليس اور انتظامیہ کے ساتھ تصادم جائز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ركعت نفل صلوٰة الحاجات ادا كركے اس وباء سے نجات كی دعا كريں۔