کورونا: وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ، جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

April 07, 2020

کورونا: وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ، جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدررجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ترکی میں کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فلائٹ آپریشن بندش کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو سہولت دینے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کو کورورنا کےخلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی سے مکمل تعاون اور اظہار یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔