شمالی وزیرستان، مہمند میں7 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

April 07, 2020

شمالی وزیرستان، مہمند میں7 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں کارروائی کرکے 7 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دونوں کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیں۔

شمالی وزیرستان میں کی گئی کارروائی میں 4 دہشت گرد اور مہمند ایجنسی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔