سندھ: تعلیمی اداروں کو 20 فیصد کم فیس لینے کے احکامات

April 07, 2020

سندھ: تعلیمی اداروں کو 20 فیصد کم فیس لینے کے احکامات

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو 2 ماہ کی فیسوں میں کمی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول والدین سے اپریل اور مئی کی فیسوں میں والدین کو 20 فیصد رعایت دیں۔

محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔