اسلام آباد میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری

April 07, 2020

اسلام آباد میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری

وفاقی دارالحکوت کے مختلف علاقوں کو کورونا سے پاک رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مہم جاری ہے۔

اسلام آباد اور اس کے مضافات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ آبادیوں کے سیل کرنے اور شہریوں کے متاثر ہونے کے بعد سے ضلعی انتظامیہ کی امداد کے لیے بحریہ ٹاؤن کا عملہ جدید مشینری سے جراثیم کش اسپرے اور صفائی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے کیپٹن (ر) عامر جہانگیر نے کہا کہ میڈیا ٹاؤن، پی ڈبلیو ڈی کے بعد اب کھنہ پل اور ملحقہ آبادیوں میں جراثیم کش اسپرے جاری ہے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا کے کیسز سامنے آئے اور سیل کیا گیا ان ایریاز کے بعد اب شہر کے دیگر حصوں میں بھی صفائی اور جراثیم کش اسپرے سے کا عمل جاری ہے۔