بلاول مشکلات حل کرتے ہوئے آگے نکلیں گے، آصف زرداری

April 07, 2020

بلاول مشکلات حل کرتے ہوئے آگے نکلیں گے، آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بستر علالت پر بھی وفاقی حکومت کو ہدف تنقید بنالیا۔

ویڈیو بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مشکلات کو حل کرتے ہوئے آگے نکلیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جس جگہ بلاول ہے اس جگہ پر ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ عوام کی آواز اٹھانے والوں کی آواز بند کی جاتی ہے اور جو عوام کے نمائندے نہیں ہوتے انہیں بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتا ہے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آپ کسی کو سلیکٹ تو کر سکتے ہیں مگر ان سے ملک نہیں چلایا جاسکتا کیونکہ انہیں غریب، کسان اور مزدور کی پریشانی کا اندازہ نہیں۔