وزیر اعظم کا برطانوی ہم منصب کی جلد صحت یابی کےلیے دعا

April 07, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کےلیے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔

وزیر اعظم نے بورس جانسن کے نام خط میں مزید کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد سے وہ زیرعلاج ہیں۔