صدر عارف علوی کی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر تعزیت

April 07, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے کورونا وائرس سے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جان کی قربانی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز قوم کے ہیرو ہیں اور قوم ان پر فخر کرتی ہے۔