شادی شدہ خاتون کو اغوا کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

April 08, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انورخان نے شادی شدہ خاتون کوشادی کی غرض سے ورغلاء پھسلاء کر اغوا کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی استغاثہ کے مطابق ملزم فلک شیر سکنہ سانول ڈھیر مردان پر الزام ہے کہ اس نے شادی شدہ خاتون کو ورغلاء پھسلا کر مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا جس کے خلاف مغوی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں جبار مردان پولیس سٹیشن نے 2جنوری 2020ء کو مقدمہ درج کیاملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی اورفاضل جج نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔