پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں ‘ لاکھوںروپے کی ریکوری

April 08, 2020

پشاور (نیوزڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی ایبٹ آباد کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 77 میٹروں کو چیک کیا گیا،11 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،19 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں لاکھوںروپے کی ریکوری کی گئی،گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دورا ن بھی23 میٹروں کو چیک کیا گیا،5میٹروں کی پوزیشن کو درست کیا گیا،کئی خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا۔