کورونا کے اثرات، کیرولین وزنیاکی کا الوداعی نمائشی میچ ملتوی

April 08, 2020

کیرولین وزنیاکی کا الوداعی نمائشی ٹینس میچ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب ملتوی کردیا گیا۔

سابق نمبر ایک کیرولین وزنیاکی اور سرینا ولیمز کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

دی فائنل ون کے نام سے یہ نمائشی میچ 18 مئی کو کوپن ہیگن میں کھیلا جانا تھا ۔

کیرولین وزنیاکی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہر کسی کی صحت کی حفاظت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی وزنیاکی نے جنوری میں آسٹریلن اوپن کے دروان ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس نمائشی میچ کو شیڈول کیا گیا تھا۔