ثانیہ مرزا نے بیٹے کو ریکٹ تھما دیا

April 08, 2020

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریکٹ تھامے بیٹے اذہان کی ایک پُرکشش تصویر خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ازہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے محبت بھرا کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ تم سامنے ہونے والی افراتفری کے بارے میں سوچ رہے ہو۔‘

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بیٹے کی تصویریں شئیر کرتی رہی ہیں۔

ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں اس میں ان کا بیٹا ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے اپنی بہتری اورکامیابی کی وجہ اپنے بیٹے کو قرار دیا۔