قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ

April 08, 2020

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ہوں گے ۔کرکٹرز کو موجودہ حالات کے پیش نظر فٹنس ٹیسٹنگ کا پلان بھجوا دیا گیا ہے۔

پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 23 اور 24 مارچ کو شیڈول تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی رواں سیزن کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ہدایات کی روشنی میں موجودہ حالات کے پیش نظر نیا پلان تر تیب دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹرینر یاسر ملک نے یہ نیا پلان تمام کرکٹرز کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اس پلان کی ویڈیوز بھی کھلاڑیوں کو بھجوائی جا ئیں گی تاکہ تمام کرکٹرز اس پلان کے مطابق تیاری کر سکیں۔ پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ہوں گے۔

ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کو اپنی اپنی ٹیموں کے ٹرینرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ کے بعد چھٹی فٹنس ٹیسٹنگ جون میں ہو گی۔ جون میں ہونے والی ٹیسٹنگ میں جم اسکن فولڈ اور ایک کلو میٹر کی رننگ بھی شامل ہو گی۔