سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو گھر میں نظر بند

April 08, 2020

سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو کو گھر میں نظر بند کردیا گیا، اُنہیں جعلی پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو کوپیرا گوئے سے ضمانت پر رہائی تو مل گئی لیکن انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے کا جعلی پاسپورٹ رکھنے پر 6 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پیراگوئے کی عدالت نے ایک اعشاریہ 6 ملین ڈالرز کے عوض دونوں کی ضمانت تو منظور کرلی لیکن تحقیقات جاری رہنے تک ملک چھوڑنے پر پابندی لگادی۔