لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سرفر گرفتار

April 08, 2020

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ، ایسے میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں سرفنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو پولیس نے دھر لیا۔

کورونا وائرس کے باعث گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی کے باوجود ریوڈی جنیرو کے سرفرز باز نہ آئے، سمندر کی اونچی لہروں پر سرفنگ کرتے رہے۔

خلاف ورزی پر برازیلین سرفرگوئیل ہرمے فاریا کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

عدالت کی جانب سے سرفر پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔