ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق کرانے کی کوششیں

April 08, 2020

ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق کرانے کی کوششیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے منتظمین کی ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا آنے سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 روز کا قرنطینہ کرانے کا پلان بنایا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال اکتوبر میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے تاہم کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایونٹ ملتوی ہونے کی باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

ایسے میں منتظمین کی ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق کرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے۔ منتظمین حفظان صحت کے خطرات کو کم سے کم کرکے ٹورنامنٹ کرانے کا پلان تیار کررہے ہیں۔

ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا آنے سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 روز کا قرنطینہ کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے البتہ اس کے لئے آسٹریلوی حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

ورلڈ کپ کے دوران پانچ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز آسٹریلیا میں ہوں گے۔