وزڈن بہترین کرکٹر کا اعزاز بین اسٹوکس کے نام

April 08, 2020

ورلڈ کپ 2019 فائنل کے ہیرو انگلش آل راؤنڈ بین اسٹوکس نے کرکٹ کے معروف جریدے وزڈن کا بہترین کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سال کے پانچ بہترین کرکٹر میں پہلی بار انگلینڈ سے باہر کی خاتون آسٹریلیا کی ایلیسے پیری بھی شامل ہیں۔

انگلینڈ کو عالمی چیمپین بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین اسٹوکس 2005 کے بعد پہلے انگلش کھلاڑی ہیں جس نے وزڈن لیڈنگ کرکٹر ان دا ورلڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ورلڈ کپ کےبعد اسٹوکس نے ایشز سیریز کے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ایک وکٹ سے فتح بھی دلوائی۔

جریدے کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر ،ایسیکس کے آف اسپنر سائمن ہارمر ، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ، مارنس لبوشین اور آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی ایلیسے پیری بھی شامل ہیں۔