امریکا سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے والا ملک بن گیا

April 08, 2020

امریکا سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے والا ملک بن گیا

امریکا دنیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے والا ملک بن گیا۔

کورونا وائرس سے امریکا مسلسل بدترین صورت حال کا شکار ہے جہاں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس نے 12 ہزار 9 سو سے زائد زندگیاں بھی نگل لیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار افراد جان سے گئے۔

امریکی ریاست نیویارک میں ہی وائرس نے مزید 8 سو زندگیاں چلی گئیں۔

دوسری جانبامریکا کورونا کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے آگے نکل چکا ہے۔

امریکا میں اب تک 20 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوچکا ہے جن میں سے چار لاکھ افراد کورونا وائرس کا شکار نکلے ہیں۔

ادھر امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری کا الزام لگادیا، اور امداد میں کٹوتی کی دھمکی بھی دے دی۔