برطانوی وزیر اعظم آئی سی یو میں بدستور زیرعلاج

April 09, 2020

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز ان کی حالت میں بہتری کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سونک کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پر گزشتہ اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں پیر کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 55 سالہ برطانوی وزیر اعظم کا 2 ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔