چین میں کورونا کے 62 نئے کیسز، 2 افراد ہلاک

April 09, 2020

چین میں آج کورونا وائرس کے 62 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کے مطابق چین میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 802 ہے جبکہ ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونے والے افراد کی تعداد 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ترجمان نے لوگوں پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جائے۔