پی آئی اے کو پاک فضائیہ کا خصوصی سی 130طیارہ فراہم،پائلٹس کو کراچی سے اسلام آباد لے گیا

April 09, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک کی درخواست پر چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ہلال امتیاز (ملٹری) نے پی آئی اے کو ایک خصوصی سی 130 طیارہ فراہم کردیا جو کراچی سے اسلام آباد ان پی آئی اے پائلٹس کو لے کر آیا جنھوں نے ذاتی مفادات پر مبنی دباؤ کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پیش کیں ۔