سعودی حکومت نے ابھی تک حج کا فیصلہ نہیں کیا ،ذرائع وزارت مذہبی امور

April 09, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سعودی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اس سال حج ہوگا یانہیں ۔ وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ ابھی تک ہم سعودی حکومت کی جانب سے ہدایت کے منتظر ہیں ،توقع ہے کہ یکم رمضان المبارک تک سعودی حکومت یہ حتمی فیصلہ کرلے گی کہ اس سال حج ہوگا یا نہیں۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کو رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کے معاہدے کرنے سے روک دیا تھا۔