حکومت میں شامل صنعتکاروں نے ہر دور میں فائدہ اٹھایا، شہباز گل

April 09, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر محمد شہباز گل نے کہا ہے کہحکومت میں شامل صنعتکاروں نے ہر دور میں مطلب کے فیصلے کیے اور فائدہ اٹھایا، ماضی کی طرح اس مرتبہ وہی ہوا لیکن اس بار فرق عمران خان کا تھا، مجھے پتہ ہے کے شوگر ملز ایسوسی ایشن کس طریقے سے وقت پر شوگر ملز نہ چلا کرحکومت اور عوام کو تنگ کرتی تھی،عمران خان نے کسی ایک شخصیت کے لئے یہ انکوائری نہیں کروائی، وزیراعظم نے جو فیصلہ لیا یہ آسان نہیں تھاآپ دیکھ نہیں رہے کے ہماری پارٹی میں سے بھی لوگ پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ایک انٹرویو میں شہباز گل نے کہا کہ بنیادی طور پر صنعت کار یہاں حکومت میں تھے ۔