کورونا وائرس:برطانیہ اور امریکا میں بلڈ پلازمہ سے علاج کی اجازت

April 09, 2020

نیویارک ، لندن (صباح نیوز)برطانیہ اور امریکہ نے بلڈ پلازمہ سے کورونا کے علاج کی منظوری دے دی جہاں مجموعی طور پر چار لاکھ50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین نے کہا کہ طریقہ علاج عارضی حل ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے تک ہی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کا بلڈ پلازمہ لوگوں کیلئے امید کی کرن بن گیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحت یاب ہونے والے افراد کا بلڈ پلازمہ 3دن میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریض کو صحت یاب کرتا ہے ۔