لاک ڈائون،عوام کی لاپروائی سے صورتحال بگڑ سکتی ہے،ناصر حسین

April 09, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ اگر لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد ہوگا تب ہی اس وبا سے چھٹکارا ممکن ہے، اس وبا کی وجہ سے تلخ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں اور اگر عوام نے لا پروائی کا مظاہرہ کیا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے ، احساس پروگرام میں بھیجے جانے والے پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں اور عوام سے ہر پیغام پر رقم کاٹی جارہی ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں موبائل کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کیلئے موبائل بیلنس سے کٹوتی نہ کی جائے۔