ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی سربراہی میں کورونا وائرس پر 10رکنی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل

April 09, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی سربراہی میں کویڈ 19پر 10رکنی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، یہ ٹاسک فورس وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے،ڈپٹی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شکیل ارشد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ہونگے جبکہ ممبران میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر غزنہ خالد، بانی وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر الفرید ظفر، یونیورسٹی آف کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری، کانٹینٹل میڈیکل سکول لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر خالد خان، پروفیسر مریم ریاض تارڑ، سابق وفاقی سیکرٹری فرید اللہ خان، شاہ نور اظہر اور ڈاکٹر عائشہ عسانی شامل ہیں ۔