زکوۃ اور بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالے چیف منسٹر انصاف امداد حاصل نہیں کر سکیں گئے

April 09, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) پی ڈی ایم اے نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کوچیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کےحوالے مراسلہ جاری کردیا، زکوۃ اور بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام سےمستفید نہیں ہوسکیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو ڈیٹاسکروٹنی کیلئےمراسلہ جاری کیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈیٹاسکروٹنی کے عمل کو جلدازجلد مکمل کرے۔ زکوۃ ڈیپارٹمنٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے گھرانے انصاف امداد پروگرام سے مستفیدنہیں ہوسکیں گے۔ نادار، بی آئی ایس پی، احساس پروگرام، زکوٰۃ ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے فلٹر کے بعد ہی امداد ملےگی۔چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی مالی امداد کو محنت کشوں تک جلدازجلدپہنچانےہنگامی بنیادوں پر کام کرناہوگا، پنجاب حکومت کی جانب سے8ہزار جبکہ وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کےتحت12ہزار کا پیکج مزدوروں تک پہنچاتی ہے۔ پی ڈی ایم اے اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ امداد کی ترسیل کیلئےمشترکہ کردارکی ضرورت ہے۔ انصاف امداد ایپ کےذریعے مالی امداد کےفارم جمع کرانےکی مدت ختم ہوچکی ہے، 20لاکھ لوگوں نےایپ ڈاون لوڈ کی، ڈیڑھ کروڑ لوگوں نےاپنےکوائف جمع کرائے۔