حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے، ن لیگ

April 09, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ عمران نیازی نے کابینہ میں ردوبدل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے ، مزدور، کسان اور عام لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے روپیہ گرنے سے 10 دن میں پاکستان کے قرض میں 9کھرب سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے حلقہ میں عوام کو احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے خدشات درست ثابت ہوئےحکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد حکومتی کرپشن ثابت ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے معاملہ پر قوم حکمرانوں کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کررہی ہے،شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی آج استعمال کیا جا رہا ہے۔