لیسکو کیلئے ریکوری ہدف پورا کرنا مشکل، ملازمین کے الائونس بند

April 09, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے لیسکو کے لئےریکوری کا ہدف پورا کرنا مشکل ہو گیا، فیلڈ ملازمین کاٹی اے ڈی اےبند جبکہ آف ڈے ویژن کی مد میں پچاس فیصد تک کٹوتی اور مختلف شعبوں کو زائد اخراجات سے روک دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں تمام شعبوں کے سربراہانکو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث کاروباری، صنعتی مراکز میں تجارتی اور پیدا واری سرگرمیاں معطل ،گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں اقساط کی سہولت اور نادہندگان کے کنکشن منقطع نہ کرنے کے احکامات کے باعث کمپنی کو ریکوری اہداف پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے،مالی بحران کے باعثسب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر اخراجات کو محدود کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اسی طرح ضرورت کے مطابق آپریشنل معاملات کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔