مال ٹرینوں کے ذریعے سفرکرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

April 09, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی معطلی کے دوران مال گاڑیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مانیٹرنگ سخت کر دی گئی اور چھاپہ مار ٹیمیں بھی مال گاڑیوں پر مختلف اوقات میں چھاپہ مار رہی ہیں۔ خانیوال سے کراچی جانے والی مال گاڑی میں کچھ مسافر غیر قانونی طور پر چھپ کر سوار ہوئے ریلوے کی اسپیشل ٹیم کے نے رحیم یار خان کے قریب ٹرین کو رکوا کر مسافروں کو ٹرین سے اُتار دیا گیا جنہیں موقع پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی ایس سکھر نے ٹرین کے گارڈ کو غفلت برتننے پر فوری چارج شیٹ کر دیا ہے۔ ریلوے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر غیر قانونی طور پر سفر کرانے میں ریلوے کا کوئی ملازم ملوث نکلا تو ریلوے قوانین کے مطابق اس کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے گی اور ضمن میں کسی طرح کی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔