فنکاروں کو 20 ہزار روپے مالی مدد فراہم کرنے کا مراسلہ جاری

April 09, 2020

لاہور( شوبز رپورٹر) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے پنجاب کے 1360 فنکاروں کو 20 ہزار روپے مالی مدد فراہم کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ رقم آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت منتخب فنکاروں کو ادا کی جائے گی۔ مارچ اپریل، مئی کی رقم یک مشت ادا کی جائے گی جو مختلف اضلاع میں قائم پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے سنٹرز سے حاصل کی جاسکے گی۔