پی ایم ڈی سی کی بحالی انتھک محنت کا نتیجہ ہے،ینگ ڈاکٹر ز

April 09, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان نے پی ایم ڈی سی کے مکمل طور پر بحال ہونے پر تمام ڈاکٹر کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے آج صحیح معنوں میں پی ایم ڈی سی بحال ہوئی ہے۔ کل پی ایم ڈی سی میں باقاعدگی سے کام شروع ہو جائے گا۔ پی ایم ڈی سی کی بحالی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔