تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کا کردار بھی قابل تحسین ہے،سعدیہ راشد

April 09, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر )دُنیا کے تیزی سے بدلتے اور بگڑتے سماجی اور معاشی حالات صحتِ عامہ میں گراوٹ کا سبب بن رہے ہیں اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہاں تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کا کردار بھی قابل تحسین ہے ،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز صدر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے عالمی یوم صحت کے تجویز کردہ عنوان ’’نرسز اور دائیوں کے اشتراک عمل سے صحت عامہ کا حصول‘‘پر کیا۔