گندم خریداری کے پراسس کو آسان بنایا گیا ہے،صوبائی وزیرِ جنگلات

April 09, 2020

لاہور (نیوزرپورٹر)وزیرِ جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کاا جلاس گذشتہ روز میانوالی میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار محمد سبطین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کوروناوائرس وباء کے سدباب کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات برؤے کار لار ہی ہے مزید براں اس سال گندم خریداری کے لئے پراسس کو کاشتکاروں کی سہولت کیلئے آسان بنایا گیا ہے۔