جامعات کو کورونا فنڈزجمع کرنے کے لیے مراسلہ

April 09, 2020

لاہور(خبر نگار) گورنر پنجاب کا تمام جامعات کو کورونا فنڈ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ۔ یو ای ٹی کے گریڈ سولہ سے اوپر کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کروائے گا۔اگر گریڈ ایک سے پندرہ کے ملازمین کورونا فنڈ میں عطیات دینا چاہتے ہیں تو انیس اپریل تک عطیات جمع کرواسکتے ہیں ۔