نئی نسل کتاب اور مطالعے کے کلچر کو فروغ دے،پشتون ایس ایف

April 09, 2020

کوئٹہ(آئی این پی)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون ایس ایف بیوٹمز یونٹ کی جانب سے ان لان سٹڈی سرکل حوصلہ افزا رہا، کارکنوں کی علم کے ساتھ دلچسپی باعث فخر ہے، پشتون ایس ایف کے جوانوں کی دلچسپی دیکھ کرتنظیم سے امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں، سٹڈی سرکل میں طلبا نے خلیل جبران کی کتاب النبی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علم دوستی اولین ترجیح ہے جبکہ ہر کارکن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے نصابی ایکٹیویٹی کے ساتھ غیر نصابی مطالعہ بھی کرے تاکہ موجودہ اور آنے والی مشکلات کا سامنا علم، دلیل اور منطق کے ذریعے کیا جاسکے کیونکہ اب سوشل میڈیا کا انقلاب آچکا ہے، جہاں پر آئے روز لوگ اپنی سوچ اور بیانیہ ریکارڈ کرتے ہیں، جہاں ہمارے سیاسی اور قومی مخالفین بھی اپنے روایتی حربے اور بیانیے کو پروموٹ کرتے ہیں جن کا اثر ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پشتون ایس ایف کے کارکن علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سیاست پر نظر رکھیں اور اپنے بیانیے کو صحیح طریقے سے فروغ دیں ،بیان میں کہا گیا کہ کامیاب ان لائن سٹڈی سرکل پر صوبائی چیئرمین کی جانب سے پشتون ایس ایف آئی ٹی یونیورسٹی یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور یونٹ کے تمام کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا گیا اور تاکید کی گئی کہ سٹڈی سرکلز کو تواتر سے منعقد کرنے کے ساتھ وسعت دی جائے، بیان میں پشتون ایس ایف کے تمام کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ سٹڈی سرکلز میں اپنی شرکت یقینی بنائیں، ہم نئی نسل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کتاب اور مطالعے کے کلچر کو فروغ دیں۔