حرمزئی:لاک ڈائون کیخلاف ورزی پر دکانیں اورہوٹلز سیل‘متعددافرادگرفتار

April 09, 2020

کوئٹہ( آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد اور تحصیلدار حرمزئی منان آغا کی سربراہی میں لیویز نےحرمزئی،شنغری،سیمزئی اور منزرئی بازار میں درجنوں دکانیں اور ہوٹلز سیل کردئیے اورمتعددافراد کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتاربھی کیاگیا کارروائی کرونا سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد اور تحصیلدار منان آغا نے کہا کہ عوام کرونا سے بچائو کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل آمد یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز غریب گھرانوں میں تیار کھانا اورراشن تقسیم کیاگیا اورجلد مزید راشن بھی تقسیم کیاجائے گا۔